Welcome to the World of Urdu Novels!
Bazmenovels is created for all readers passionate about heart-touching stories, emotional characters, and captivating plots. Here, you’ll find various Urdu novels, from romance and suspense to drama and social issues.
We aim to bring you quality, unique, and engaging stories that transport you to a different world. Whether you’ve been reading Urdu novels for years or just started exploring them, this is the perfect place.
Our goal is to support new writers and bring back the joy of reading to keep the charm of Urdu literature alive.
Join us so you can enjoy your favourite stories. Yes, downloading PDFS is completely easy and free.
Sneakpeak
“تمہاری امی پریشان تھیں ان کی طرف جانا چاہو تو بتا دو۔”
اس کے سارے چیک اپ کروائے ، ڈاکٹر سے خود طویل گفتگو کی اور واپسی پر یہ سوال کیا۔
“نہیں۔ مجھے کہیں نہیں جانا۔“
سوال سیر جواب سوا سیر رہا۔
“جیسے تمہاری مرضی۔”
سکون سے کندھے اچکا دیے گئے۔
“جی بالکل۔ سب کچھ میری مرضی سے ہی تو ہو رہا ہے۔”
خاموش رہنا مشکل تھا۔
اس نے ضبط سے مٹھیاں کھینچتے ہوئے خود کو کچھ سخت ملانے سے باز رکھا۔
“اگر آپ کی مرضی وہ ہے جو پچھلے تین ماہ سے کر رہی ہیں تو معذرت اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔”
“میں نے….. میں نے یہ سب کب چاہا تھا؟آپ مجھ پہ الزام لگا رہے ہیں؟“
اس الزام پہ تڑپ ہی تو گئی۔
“میں کوئی بحث نہیں کرنا چاہتا۔”
مزید کوئی جواب دیے بنا گاڑی واپسی کے راستے پر موڑ لی۔
“مگر مجھے جواب چاہیے۔ آپ کے گھر سے مجھے نکالا گیا، میری ایک بات تک نہ سنی گئی اور آپ ہی مجھ یہ الزام لگا رہے ہیں۔”
“تم میرا انتظار کر سکتی تھی۔”
“مجھے اتنی مہلت کپ دی گئی ؟“
“تم مجھ سے رابطہ کر لیتیں۔”
“کیا تھا اور ساری رات رابطے کی کوشش کرتی رہی۔”
“میں تمہارا کوئی عذر نہیں مان رہا۔“
“ماننا پڑے گا ہارون لیاقت۔”
اس کا لہجہ ہی اونچا نہیں تھا وجود بھی چٹخا ہوا تھا۔ غصے سے ہارون کا بازو جھٹکا تو گاڑی اچھی خاصی ڈول گئی۔
“یہ کیا بد تمیزی ہے؟“
ہارون نے عدن کا ہاتھ اپنے بازو سے شدت سے ہٹایا۔
“اس بدتمیزی پہ آپ مجھے مجبور کر رہے ہیں۔ اگر مجھ پہ یقین نہیں تھا تو کیوں تلاش کر رہے تھے؟ کیوں واپس لائے اور اب فکر کا دکھاوا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ مجھے سب پتا ہے آپ مجھے صرف اس بچے…..”
“خاموش… ایک لفظ اور نہیں۔تمہارا دماغ اس وقت کام نہیں کر رہا تو ضروری نہیں تم میرا بھی خراب کرو۔ اب مجھے ہلکی سی آواز بھی سنائی نہ دے۔“ وہ اس قدر اونچی آواز میں دھاڑا کہ واقعی وہ کچھ بول نہیں پائی۔
About Novel
Name: Deep Sundar hain
Writer: Mawra Talha
Status: Complete, Digest
Category: Force Marriage Based, Police Based Hero, Haveli Based
About The Author
Mawra Talha is an emerging Pakistani writer in the digest section who writes emotional stories and engaging writing. She combines profound feelings in her tales and frequently underscores intricate interrelations and social truths. Her writing has developed a dedicated following within a shorter period of time, particularly among new-age lovers of Urdu fiction. She also brings freshness to the modern scene of digesting with her voice.
Follow For the Latest Updates
Click Below To Download The PDF
Read More Novels
2 thoughts on “Deep Sundar Hai By Mawra Talha”