Nikhar Gye Hain Gulab Saray By Iffat Sehar Tahir|After Marriage Based|PDF Download

Nikhar Gaye Hain Gulab Saray By Iffat Sehar Tahir

نکھر گئے ہیں گلاب سارے از عفت سحر طاہر


Welcome To Bazmenovels

The ultimate destination for Urdu novel lovers!


Dive into a world of romantic tales, thrilling adventures, and timeless classics — all in the beautiful Urdu language. Whether you’re a fan of legendary writers or rising stars, you’ll find stories that steal your heart and keep you turning the pages.

📚 Free downloads, smooth reading, and a peaceful space for every story lover.

Join thousands of readers who visit daily for their dose of literary joy.


Sneak Peek

“کیا ہوا ہے تمہیں؟”
اس کے اکھڑے لہجے پہ اس نے خاموشی سے اس کی طرف دیکھا تھا۔ وہ قدرے توقف سے بولی۔ “مجھے تو کچھ نہیں ہوا۔”
وہ اس کی بات سے جھلکتا خفیف سا طنز پا گیا تحیر سے اسے دیکھنے لگا۔
“تمہارا مطلب ہے کہ پھر مجھے ہی کچھ ہو گیا ہے میں منہ پھلائے پھر رہا ہوں۔ میں برباد کر رہا ہوں گھر کا سکون؟”
وہ یکدم ہی ہتھے سے اکھڑنے لگا۔
“میں نے ایسا تو کچھ نہیں کہا۔ آپ کے لیے تو اچھا خاصا ہے گھر کا ماحول اور بہترین کمپنی۔”
“دیکھو یہ کسوٹی والا انداز مجھے بالکل پسند نہیں ہے جو کچھ تمہارے دل میں ہے وہ صاف الفاظ میں کہہ دو۔ مجھے خوامخواہ کا الجھاؤ پسند نہیں۔”
وہ سرد. سرد لہجے میں بولتا اس کو بے حد سنگدل لگا۔ اس کا دل بھر آیا۔
“آپ کو تو کچھ بھی پسند نہیں۔”
وہ بیزاری سے بولی جی چاہا کہہ دے کہ “میں بھی ” مگر وہ کہہ نہیں پائی۔
“مسئلہ کیا ہے تمہارے ساتھ کیوں اس بدسلوکی کر رہی ہو؟”
اسے طیش میں آتے دیر نہیں لگی۔
“مسئلہ میرے ساتھ نہیں آپ کے ساتھ ہے اس لیے آپ خود سے پوچھیں تو بہتر ہو گا۔”
وہ سیدھی ہو بیٹھی۔
“دماغ تو ٹھیک ہے تمہارا؟”
“اب اب تم مجھ سے ٹو دی پوائنٹ بات بات کرو گی….کم آن۔”
اس کے سامنے بیٹھتے ہوئے وہ بہت سرد مہری سے بولا تو اس کو اپنے وجود میں سنسناہٹ دوڑتی محسوس ہوئی۔ آنسوؤں کا گولہ حلق میں پھنس گیا۔
“مجھے کچھ نہیں کہنا۔” وہ رندھی ہوئی آواز میں بمشکل بولی تو اس نے دانت پر دانت جما کر بمشکل اپنا غصہ ضبط کیا۔
“مگر میں آج سب کچھ سننا چاہتا ہوں کون ہے وہ جو ہم دونوں کے درمیان آگیا ہے؟ جس کی وجہ سے تم مجھ سے دور رہنے لگی ہو۔”
وہ سرسراتے ہوئے لہجے مجھ میں کہہ رہا تھا۔ کتنی ہی دیر کے بعد وہ بولی۔
“آپ یہ سب باتیں رہنے ہی دیں تو بہتر ہے۔”
“روشین! میں تمہیں مار ڈالو گا۔”


About Novel

Name: Nikhar Gaye Hain Gulab Saray

Writer: Iffat Sehar Tahir

Status: Complete, Digest

Category: Rude & Caring Heroin Based, Caring & Rude Hero Based، After Marriage Based, Happy Ending

Pages: 50ۤ


About The Author

Iffat Sehar Tahir is a well-known Pakistani digest writer, admired for her engaging storytelling and relatable characters. Her novels often explore themes of love, family, and social issues, written in a simple and powerful style. With a loyal readership across Pakistan, she continues to be a respected voice in Urdu literature.


Click Below To Download The PDF


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *