Tum Sang Mehakny Lagy Rasty By Mariam Aziz

Tum Sang Mehakny Lagy Rasty By Mariam Aziz

تم سنگ مہکنے لگے راستے از مریم عزیز


Welcome to the World of Urdu Novels!

Bazmenovels is created for all readers passionate about heart-touching stories, emotional characters, and captivating plots. Here, you’ll find various Urdu novels, from romance and suspense to drama and social issues.

We aim to bring you quality, unique, and engaging stories that transport you to a different world. Whether you’ve been reading Urdu novels for years or just started exploring them, this is the perfect place.

Our goal is to support new writers and bring back the joy of reading to keep the charm of Urdu literature alive.

Join us so you can enjoy your favourite stories. Yes, downloading PDFS is completely easy and free.


Sneak Peek

“تم رو رہی ہو؟”
اس کے آنسوؤں کی روانی میں اضافہ ہو گیا۔ کشف نے پریشانی سے پیچھے دیکھا اور دروازے میں کھڑے داؤد نے اسے انگلی کے اشارے سے بتانے سے منع کر دیا ۔
“کیا ہوا ہے تہذیب؟”
“کشف کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ کہیں واقعی ایسا تو نہیں کہ داؤد نے اس وقت صرف ہمدردی میں مجھ سے شادی کرلی ہو اور اب پچھتا رہے ہوں۔”
“کیوں تمہیں ایسا کیوں لگا؟”
“تم خود دیکھ لو نہ کبھی انہوں نے مجھے فون کیا اور اب آئے بھی نہیں۔”
“میں ہی پاگل ہوں جو پتا نہیں کیا کیا امیدیں لگالی تھیں ۔ میں ان سے پیارکرتی ہوں تو ضروری نہیں وہ بھی مجھ سے کریں ۔ دانیال نے مجھے بتایا تھا انہیں ڈرپوک اور رونے والی لڑکیاں پسند نہیں اور پتا ہے میں جب بھی ان سے ملی روتی ہی ملی انہیں سوبر لڑکیاں پسند ہیں تم بتاؤ میں کیا سوبر لگتی ہوں۔ اس کے پوچھنے پر کشف کی ہنسی نکل گئی تھی۔ تہذیب نے ناراض ہو کرمنہ دوسری طرف موڑ لیا۔
“اچھا با با ناراض نہ ہو اگر تمہیں یہ وہم ہے تو تمہیں چاہے تھا تم خود داود بھائی سے بات کر لیتی آخر تم ان کی بیوی ہو۔ اتنا تو تمہاراحق بنتا
ہے۔”
“مجھے پاگل کتے نے نہیں کاٹا جو میں ان سے یہ پوچھوں تم نے نہیں میں نے ان کا غصہ دیکھا ہے اور تھپڑ بھی کھایا ہے ۔ “
تہذیب نے اپنا گال سہلایا۔
“تو اب اس کا کیا علاج ہے۔”
کشف نے دلچسپی سے اس کا چہرہ دیکھا تو تہذیب نے مسکرا کر اپنے آنسو صاف کیے۔
“کوئی علاج نہیں اب تو میں ان کی بیوی ہوں جیسی ہوں ان کو برداشت کرنا ہوگا۔چلو میں آنٹی سے مل لوں۔”
وہ بیڈ سے کھڑی ہو گئی لیکن دروازے کے قریب پہنچتے ہی دھک سے رہ گئی اس نے مڑ کر شکایتی نظروں سے کشف کو دیکھا جو قہقہ لگا کر ہنس پڑی تھی ۔
“سناداؤ بھائی ! آپ کی بیوی کو کتنی شکایتیں ہیں آپ ہے۔”
“جی۔”
وہ تہذیب پر نظریں ٹکائے بولا۔
“آپ بات کریں میں چلتی ہوں۔”
تہذیب کی نظریں زمین میں گڑی گئی تھیں ۔ اب پتا نہیں اس نے کیا کیا سنا تھا۔
“بعض دفعہ حالات ایسے ہوتے ہیں کہ انسان کا وہ روپ سامنے آتا ہے جو وہ اصل میں نہیں ہوتا جب پہلی بار تم ملیں تو جانتی ہو کیا حالات تھے ۔ اگر میں نے تھپڑ مارا تھا تو میں اس کے لیے شرمندہ ہو اگر کوئی تمہیں خراش بھی لگائے تو اس کا جو حال میں کروں گا اس کا بھی تمہیں اندازہ ہے کیا وہاں سے تمہیں میرے پیار کا اندازہ نہیں ہوا۔ بوجھ کو زندگی کا حصہ نہیں بنایا جاتا ۔ زندگی میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جو دل کے مکین ہوتے ہیں اور میں تمہاری تمام حماقتوں کے باوجود تم سے محبت کرتا ہوں ۔”
تہذیب نے نظریں اٹھا کر اس کا چہرہ دیکھا جو ہمیشہ کی طرح سنجیدہ تھا ۔
“تسلی کے لیے اتنا کافی ہے یا کچھ اور کہوں۔”
تہذیب کی نظریں جھک گئی تھیں ۔ اس نے سر نفی میں ہلایا تھا۔


About The Novel

Name: Tum Sang Mehakny Lagy Rasty

Writer: Mariam Aziz

Status: Complete, Digest

Category: Police Based Hero, Happy Ending

Pages: 22


Read More Novels


About The Author

Mariam Aziz is a Pakistani writer of Urdu digest and a well-known novelist, famed for her romantic and social novels. Her stories explore themes of love after marriage, second chances, and family issues. TabeerMeri Dharkano Ko Qarar Do and Apna Maan Liya Hai are some of her well-known works. Readers like her emotional narration and familiar characters.


Follow Us On Social Media


Click Below to Download the PDF File

Read More Novels By Mariam Aziz

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *