یہیں پے عشق ٹھہرا ہے از فاخرہ جبین
Welcome To Bazmenovels
The ultimate destination for Urdu novel lovers!
Dive into a world of romantic tales, thrilling adventures, and timeless classics — all in the beautiful Urdu language. Whether you’re a fan of legendary writers or rising stars, you’ll find stories that steal your heart and keep you turning the pages.
📚 Free downloads, smooth reading, and a peaceful space for every story lover.
Join thousands of readers who visit daily for their dose of literary joy.
Sneak Peek
“چھوڑو مجھے۔”
اس نے بمشکل تھوک نگل کر خود کو چھڑانا چاہا۔
“دیکھو، میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا مگر تمہیں میری ایک بات سنی ہوگی۔”
وہ بہت نرم دوستانہ لہجے میں ایس سے مخاطب تھا۔ کلائی پر گرفت البتہ جوں کی توں تھی۔
“پ..پلیز…مم…میرا ہاتھ چھوڑو۔ میں تت….تمہاری بات سن رہی ہوں۔” اس کی بھر پور کوشش کے باوجود اس کی آہنی انگلیوں میں جنبش نہ ہوئی تھی۔
“سنو گی ناں؟”وہ بے یقین تھا۔
“ہاں ہاں سنوں گی۔”
اس کے فوری اقرار پر اس نے اس کا ہاتھ چھوڑ دیا تھا۔
“سنو۔اوپر میرے کمرے میں ایک لاش پڑی
ہے۔”
اس نے سرگوشی کی تھی۔
“کیا؟”
اس کے ہونٹوں سے نکلنے والی چیخ بے ساختہ تھی۔
“شش…آواز نہیں نکلنی چاہیے۔”
اس نے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر سرگوشی کے انداز میں تنبیہ کی تھی۔
“سنو تم جولیس کو جانتی ہو؟”
وہ اس سےسوال کر رہا تھا جو نا سمجھی کے عالم میں منہ کھولے بھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھے چلی جارہی تھی۔
“جولیس کو ماریہ سے بے حد محبت تھی تم جانتی تھی ماریہ بالکل تمہارے جیسی تھی، مگر تھی بہت اسٹوپڈ۔”
وہ نہ جانے کیا کچھ کہنے جا رہا تھا میزاب کو کچھ معلوم نہ تھا۔ وہ تو دم سادھے اسے اٹھتا ہوا دیکھ رہی تھی اور جب یوں ہی بات کرتے کرتے وہ ذرا سا گھوما اور اس کی پشت اس کی طرف ہوئی وہ اپنی جگہ سے تھوڑا سا سرک گئی تھی پھر اسے اپنی بات میں کسی قدر منہمک جان کر اس نے پھرتی سے وہاں سے اٹھنا چاہا تھا مگر وہ اس سے زیادہ پھرتیلا نکلا تھا۔ ایک جھٹکے سے اسے دھکا دے کر واپس صوفے پر گرایا تھا اور کڑے تیوروں کے ساتھ اس پر جھک آیا تھا۔
“اب اگر تم نے اپنی جگہ سے ہلنے کی کوشش بھی تم کی تو یا در کھو۔ آئی ویل کِل یو۔”
About The Novel
Name: Yahin Pe Ishq Thehra Hai
Writer: Fakhrah Jabeen
Status: Complete, Digest
Category: 2nd Marriage Based, Short Story, Happy Ending
Pages: 42
About The Author:
Fakhrah Jabeen is a famous Pakistani Urdu writer known for her romantic and social stories. Her novels are often published in popular digests like Shuaa and Khawateen. She writes about love, family, and everyday life in a simple and emotional way. Many readers enjoy her relatable characters and strong storytelling.