Apna Ghar By Iffat Sehar Tahir

اپنا گھر از عفت سحر طاہر


Welcome to the World of Urdu Novels!

Bazmenovels is created for all readers passionate about heart-touching stories, emotional characters, and captivating plots. Here, you’ll find various Urdu novels, from romance and suspense to drama and social issues.

We aim to bring you quality, unique, and engaging stories that transport you to a different world. Whether you’ve been reading Urdu novels for years or just started exploring them, this is the perfect place.

Our goal is to support new writers and bring back the joy of reading to keep the charm of Urdu literature alive.

Join us so you can enjoy your favourite stories. Yes, downloading PDFS is completely easy and free.


Read More Novels


Sneak Peek

” کیا ارادہ ہے ؟ “
اس کے دائیں بائیں الماری پر ہاتھ ٹکائے وہ شرارت سے پوچھ رہا تھا۔
“میں بھی آپ کے ساتھ جاؤں گی۔ “
وہ پلکیں جھکا کر بولی۔
“کاش ! کوئی اتنا بڑا سوٹ کیس ہوتا کہ جس میں پیک کر کے تمہیں بھی اپنے ساتھ لے جاتا۔ مگر اب تو فقط دل
میں لے جانا پڑے گا۔” وہ آہ بھرتے ہوئے بولا تھا۔
ماہین نے خفیف سی پلکیں اٹھا کر اسے دیکھا۔ وہ ہونٹوں پر دلکش سی مسکراہٹ لیے اسی کی طرف متوجہ تھا۔
“فی الحال میں اپنے کپڑے لے جاتی ہوں۔ باقی کی چیزیں بعد میں لے جائیں گے۔یا پھر۔۔۔”
وہ بڑے آرام سے کہہ رہی تھی۔ عاشر حیران ساہو کر اس کی بات کاٹ گیا۔
” کہاں۔۔۔ کہاں جارہی ہو تم ۔۔۔؟”
” آپ کے ساتھ لاہور ۔ آپ کو آفر تو ہے رہائش کی بھی۔ ” وہ جیسے سب کچھ طے کیے بیٹھی تھی۔
عاشر نے قدرے دھیان سے اسے دیکھا۔ وہ بالکل سنجیدہ
تھی۔
” تو میں رہ رہا ہوں ناوہاں۔ تمہارا بھلا وہاں کیا کام ہے۔ سب لوگ یہاں ہیں۔ تم اکیلی وہاں کیا کرو گی ؟” وہ پیچھے ہٹتے ہوئے سنجیدگی سے بولا تھا۔
“میری شادی ان سب سے نہیں آپ سے ہوئی ہے اور پھر آپ بھی تو وہاں ہیں۔ اکیلی تو نہیں ہوں گی میں۔”
اس کی بات سن کر عاشر اس کا ہاتھ تھامے بستر تک لایا اور اسے بٹھا کر خود بھی اس کے سامنے بیٹھ گیا۔
“یقین کرو ماہی ! میرا اپنا دل بھی نہیں چاہ رہا تمہیں یہاں چھوڑ کے جانے کو اور پھر میں تقریبا ہر ویک اینڈ پر آجاتا ہوں۔ اڑھائی تین گھنٹے کا تو سفر ہے۔ پھر تمہیں خواہ مخواہ پر دیس کاٹنے کی کیا ضرورت ہے۔”
وہ اسے بہلانے والے انداز میں کہہ رہا تھا۔
” آپ بھی تو کاٹ رہے ہیں پر دیس اور پھر آپ کے ساتھ ہوتے ہوئے دیس کیا اور پردیس کیا۔ “
“سچی بات تو یہ ہے ماہی ! کہ جتنا آسان تم سمجھ رہی ہو ، یہ سب اتنا آسان نہیں ہے۔ میں تمہیں وہاں لے جا کر خوار نہیں کرنا چاہتا۔ دوسرے یہ کہ دو گھروں کو پینچ کر نا میرے لیے بہت مشکل ہے۔”
“آپ یو نہی ذہن پہ سوار کر رہے ہیں ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو۔ یہاں تابش بھائی ہیں ، عدیل بھائی اور ثاقب
بھائی بھی اچھی خاصی جاب کر رہے ہیں۔ ہمارے وہاں چلے جانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔”
اب عاشر کو لگا جیسے وہ پہلے ہی سب طے کیے ہوئے تھی۔ وہ فورا اٹھ کھڑا ہوا اور دوبارہ سے الماری کھول کر اپنے کپڑے نکالنے لگا۔
“تو پھر ۔۔۔؟”
وہ منتظر تھی۔
“تو پھر کچھ بھی نہیں۔ تم یہیں رہو گی۔ سارہ بھابی کی طرح اس گھر کو سنبھالو گی۔ ” وہ اب کی بار اٹل انداز میں بولا تھا۔
“ایک عمر گزار دی ہے میں نے یہاں عاشر ! شادی کے بعد تو کم از کم اپنے گھر جانا چاہیے۔”
“شوہر کا گھر ہی بیوی کا گھر ہوتا ہے ماہی ! اور پھر کیا یہ تمہارا گھر نہیں ہے جو تمہیں اپنے گھر کی ضرورت پیش آنے لگی ہے ؟”
وہ اپنا کام ادھورا چھوڑ کر بے یقینی سے اسے دیکھ رہا تھا۔
“مگر میں ساری عمر اس چڑیا گھر میں نہیں گزار سکتی۔”
وہ اتنے آرام سے اتنی بڑی بات کہہ گئی تھی تو اس کے پیچھے عاشر کی گزشتہ دنوں کی دیوانی کار فرما تھی جو وہ

شادی کے بعد سے اس کے لیے دکھا رہا تھا۔ مگر اب۔۔۔

“شٹ اپ ماہین۔۔۔ ” وہ بولا نہیں غرایا تھا۔ ” زبان سنبھال کر بات کرو۔ اس گھر میں میرے ہی نہیں تمہارے گھر والے بھی رہتے ہیں۔”

” تو رہتے رہیں سب ہی یہاں۔ مگر میں نہیں رہوں گی۔ وحشت ہوتی ہے مجھے جوائنٹ سسٹم سے۔ ہر وقت کا

ہنگامہ اور نکتہ چینیاں۔ میں اپنی مرضی کی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔”
وہ اب بھی بضد تھی۔
عاشر یوں تو بہت سمجھ دار اور قدرے ٹھنڈی طبیعت والا شخص تھا مگر کبھی کبھار آنے والا اس کا غصہ بھی دیکھنے


About The Novel

Name: Apna Ghar

Writer: Iffat Sehar Tahir

Status: Complete, Digest

Category: Cousin Marriage Based, Happy Ending,

Pages: 20+


About The Author

Rubina Nadeem is a well-known Pakistani digest writer who offers emotionally rich and engaging stories. Her writings tend to emphasize love, sacrifice, and other societal problems, which speak volumes to women readers. She has earned a following in the Urdu literary fraternity with her similar writing style.


Follow For More Novel Updates


Click Below To Download The PDF File

Latest Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *