Lo Hum Ne Jeevan Haar Diya By Iffat Sehair Tahir

لو ہم نے جیون ہار دیا از عفت سحر طاہر


Welcome to the World of Urdu Novels!

Bazmenovels is created for all readers passionate about heart-touching stories, emotional characters, and captivating plots. Here, you’ll find various Urdu novels, from romance and suspense to drama and social issues.

We aim to bring you quality, unique, and engaging stories that transport you to a different world. Whether you’ve been reading Urdu novels for years or just started exploring them, this is the perfect place.

Our goal is to support new writers and bring back the joy of reading to keep the charm of Urdu literature alive.

Join us so you can enjoy your favourite stories. Yes, downloading PDFS is completely easy and free.


Read More Terms


Sneak Peek

“اچھا بھی مہرو، دنیا میں کل کتنے براعظم ہیں؟”
“تین ہیں۔ ایک آپا صغری کا میاں اعظم….دوسرا خالہ سکینہ کا بیٹا اعظم اور تیسرے میرے اباجی تھے۔”
اس قدر معلومات پر تو ہم دونوں دنگ رہ گئے۔
جبکہ وہ لا پروائی سے چار پائی پر مانو کو گود میں لیے بیٹھی پیر جھلا رہی تھی۔
“یہ تو بالکل تمہارا کیس ہے۔“
بلال نے ہنستے ہوئے کتاب میری طرف بڑھائی تھی جو میں نے گہری سانس بھرتے ہوئے تھام لیں۔ میں نے کتاب کھول کر ایک نسبتاً آسان سا سوال کیا۔
“سورج کس طرف سے نکلتا ہے؟“
“آسمان پر سے ۔“
اس نے تیقن بھرے لہجے میں کہا۔
“لیکن کس طرف سے؟“
میں نے بہت ضبط سے پوچھا تھا۔
“وہ جس طرف چاچے طفیل کی زمینیں ہیں ناں اس طرف سے۔”
وہ اپنی بات پر زور دیتے ہوئے بولی تو میرا جی چاہا اسے لے جا کر اسی چاچے طفیل کی زمینوں میں دفن کر آؤں۔
“اور ڈوبتا کس طرف ہے؟”
یہ سوال بلال نے اپنی ہنسی ضبط کرتے ہوئے پوچھا تھا تو وہ قدرے سوچ کر بولی۔
“وہ جو چوہدریوں کی کھوہ والی زمین ہے نا اس طرف سے….ٹھیک ہے نا؟”
آخر میں اس نے بے تابی سے پوچھا۔ بلال ہنستے ہوئے اثبات میں سر ہلا رہا تھا اور میں لب بھینچے یونہی کتاب کے صفحات الٹ رہا تھا۔
“رات کو آسمان پر کیا ہوتا ہے؟“
میں نے دفعتاً سوال کیا۔
“اور کیا ہوتا ہے۔ چمک دارسا؟“
میں نے ضبط کا مظاہرہ کیا۔
“وہ جگنواڑ رہے ہوتے ہیں۔“
وہی بے نیازی۔
“میرا مطلب ہے رات کو کیا نکلتے ہیں؟“
میں دانت چکچاتے تھے تو وہ انگلیوں کے وہ انگلیوں پر گنے لگی ۔
“گیدڑ لگڑ بھگر ، جنگلی کتے اور….”
“اور جنازے. یہ کہنا شاید تم بھول گئی ہو۔“
میں نے کتاب بند کر کے چار پائی پر پھینک دی تو وہ کھلکھلا کر ہنس دی۔
“دیکھانا میں بڑی لائق ہوں …ساری کتاب یاد ہے مجھے۔”
وہ اپنی طرف سے مجھے نیچا دکھا رہی تھی اور میری سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ اسے کیا کہوں ۔
“پروں والے جانداروں کو کیا کہتے ہیں؟
“جہاز۔”
وہ فورا بولی۔ میں دانت پر دانت جما کر رہ گیا
“شیر کہاں رہتا ہے؟“
“اپنے گھر میں۔”
“کیا کھاتا ہے؟“
“چاچے طفیل کی بکریاں۔”


About The Novel

Name: Lo Hum Ne Jeevan Haar Diya

Writer: Iffat Sehar Tahir

Status: Complete, Digest

Category: Cousin Marriage Based, Happy Ending,

Pages: 50+


About The Author

Rubina Nadeem is a well-known Pakistani digest writer who offers emotionally rich and engaging stories. Her writings tend to emphasize love, sacrifice, and other societal problems, which speak volumes to women readers. She has earned a following in the Urdu literary fraternity with her similar writing style.


Follow Us On Social Media


Click Below To Download The PDF File

Latest Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *